گھوٹکی: تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق

Published On 28 September,2025 09:08 pm

گھوٹکی :(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے گھوٹلی میں تیز رفتار ٹرالر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دیا جس پر سوار 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جنہوں نے مرنے والوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کیں۔

علاوہ ازیں حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے تلاش شروع کردی۔