کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کراچی کی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا۔
مراد علی شاہ نے شہر کے ترقیاتی کاموں سے متعلق میئر کراچی اور محکمہ بلدیات کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے کراچی کی اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں، شہر کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیر نو کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی بنایا جائے، نکاسی آب کا نظام ہوگا تو بارشوں کا پانی نکل جائے گا اور سڑکیں خراب نہیں ہوں گی، شہر میں صفائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے۔