سانگھڑ سے خاتون اور مرد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

Published On 01 October,2025 10:17 pm

سانگھڑ:(دنیا نیوز) اندورن سندھ کے علاقے سانگھڑ میں مکان سے خاتون و مرد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹنڈو آدم کے علاقے نواز ٹاؤن میں آیا، مرنے والوں کی لاشیں دو روز پرانی ہیں، محلے داروں نے بدبو محسوس کر کے پولیس کو اطلاع دی، مقتولین میں مقامی تاجر غلام رسول اور اس کی والدہ رضیہ شامل ہیں۔

اِس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ماں بیٹے کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود ہیں، جب کہ اہلِ محلہ نے بتایا کہ مقتول تاجر کی بیوی بچوں سمیت کچھ دن قبل ناراض ہو کر جا چکی تھی۔

دوسری جانب پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ٹنڈوآدم کے مقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیں جب کہ ورثا پنجاب سے آنے پر اُن کے حوالے کی جائیں گی۔