کوہلو: (دنیا نیوز) لیویز فورس نے سبی کوہلو شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکی برآمد کر لی۔
ڈپٹی کمشنر عظیم جان دومڑ نے بتایا کہ لڑکی کو ہرنائی سے اغوا کیا گیا، لیویز نے کامیاب کارروائی دوران لڑکی برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر کوہلو کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔