کراچی: (شہباز خان) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 6 بڑی کارروائیوں کے دوران افغان باشندے سمیت 9 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، حیدرآباد، شیخوپورہ، کراچی اور پشاور میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران منشیات کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی، جن میں 20 کلو 400 گرام چرس، 2 کلو آئس اور 36 گرام کوکین شامل ہیں، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔