میلسی: (دنیا نیوز) میلسی میں پولیس مقابلہ ہوا، پولیس گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ڈاکو مارا گیا جبکہ 3 فرار ہوگئے۔
میلسی کے علاقہ جلہ جیم کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی ڈاکو کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت زاہد اقبال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم 5 قتل اور 25 ڈکیتی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، فرار ہونے والے 3 ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی۔