شہر قائد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Published On 29 September,2025 11:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

واقعہ ملیر بھینس کالونی میں پپش آیا،اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے مزید بتایا کہ شہید ہونے والا پولیس اہلکار سعودآباد تھانے میں تعینات تھا جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب مرنے والے پولیس اہلکار کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔