انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار دو ایف آئی اے اہلکاروں کا 3روزہ ریمانڈ منظور

Published On 28 September,2025 04:55 pm

راولپنڈی :(دنیا نیوز) انسانی سمگلنگ کے معاملے پر گرفتار دو ایف آئی اے اہلکاروں کا 3 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل کی عدالت میں دونوں ملزمان کو پیش کیا گیا ، عدالت سے دونوں کا 3 روز کاریمانڈ دیتے ہوئے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کو دوران سرپرائز چیکنگ گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان میں اے ایس آئی ارشد اور کانسٹیبل مجاہد شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار اہلکار اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات تھے جن پر الزام ہے کہ دونوں رشوت لے کر لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ممالک بھجواتے تھے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔