شجاع آباد میں انسانیت سوز واقعہ، ایک ماہ کی دو جڑواں بہنیں مبینہ طور پر قتل

Published On 30 September,2025 09:19 pm

شجاع آباد: (دنیا نیوز) انسانیت سوز واقعہ میں ایک ماہ کی دو جڑواں بہنیں مبینہ طور پر قتل کر دی گئیں۔

تھانہ سٹی پولیس نے والد عاقب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، جس میں والد نے الزام لگایا کہ بچیوں کو سگی ماں نے مبینہ طور پر قتل کیا۔

اہل خانہ نے کہا کہ ایمان فاطمہ اور نور فاطمہ کو مبینہ طور پر تیزاب پلا کر مارا گیا، نور فاطمہ چند روز قبل جاں بحق ہوئی جبکہ ایمان فاطمہ 13 دن زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں تیزاب پلا کر قتل کی تصدیق کر دی، اہل علاقہ کے مطابق واقعہ میاں بیوی میں ناچاکی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، پولیس نے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش شروع کر دی۔