سرگودھا: (دنیا نیوز) بیماریوں کے خاتمے کا جھانسہ دے کر دو جعلی عامل خواتین نے گھر لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق جعلی عامل خواتین شمشیر روڈ پر مطلوب حسین کے گھر آئیں، خاتون اور دو بیٹیوں کو دم والی چینی کھلا کر نیم بے ہوش کر دیا۔
بے ہوشی کے دوران دو لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان چرا لیا گیا تھانہ ساجد شہید پولیس نے فراڈ کا مقدمہ درج کر کے ملزم خواتین کی تلاش شروع کر دی۔