پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن کے علاقہ عارف آباد میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے غلام مرتضیٰ جاں بحق ہوگیا جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جاں بحق ہونے والے شخص اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں واصف علی، محمد شریف، محمد احمد، غلام رسول، غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ملزموں کو پکڑنے کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔