ترنڈہ محمد پناہ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

Published On 24 September,2025 10:46 pm

ترنڈہ محمد پناہ: (دنیا نیوز) تھانہ شیدانی کے علاقے میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات پیش آگئی۔

پولیس کے مطابق ملزموں نے 32 سالہ اظہر اور 35 سالہ حنیفاں بی بی کو قتل کر دیا، ڈی پی او رحیم یار خان نے دوہرے قتل کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

ڈی ایس پی فخر زمان خان کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر شواہد اکٹھے کر لیے۔

ترجمان کے مطابق پولیس ٹیمیں ملزمان کی تلاش و گرفتاری کے لیے ریڈز کر رہی ہیں، ملزموں کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔