لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے علاقے منصورہ میں ناخلف بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو تنازع پر 40 سالہ بیٹے علی رضا نے اپنے باپ کو قتل کر دیا، باپ پر تشدد کے دوران ملزم علی رضا نے سلنڈر اٹھا کر سر پر دے مارا۔
70 سالہ مقتول شوکت علی موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کو کارروائی کیلئے تھانہ ہنجروال کے حوالے کر دیا گیا، متعلقہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔