اوکاڑہ: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی قتل کر دی

Published On 27 September,2025 06:03 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔

واقعہ تھانہ شاہبور کی حدود نواحی گاؤں 42 فور ایل میں پیش آیا، مقتولہ کی شناخت نسرین بی بی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، مقتولہ کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔