مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے میں نارووال روڈ پر کار نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت مہوش اور خاوند کی عامر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی، دونوں میاں بیوی نارووال جا رہے تھے، ملزموں کو تلاش کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔