خانیوال: (دنیا نیوز) مشتاق کالونی دوستوں نے خنجر کے وار کر کے دوست کو قتل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے عملہ کے مطابق افسوسناک واقعہ میں جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ کامران کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دوستوں نے معمولی تلخ کلامی پر دوست کو قتل کیا، تھانہ کہنہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔