راولپنڈی: گھریلو جھگڑے پر باپ نے کمسن بیٹے اور بھائی کو قتل کر دیا

Published On 01 October,2025 10:33 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے کمسن بیٹے اور بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ روات کے علاقہ پنجگرائیں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باپ نے اپنے ڈھائی سالہ بیٹے اور بھائی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، مقتولین کی شناخت شیر باز اور ڈھائی سالہ عبد الاحد کے نام سے ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کسی ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھا، اطلاع ملتے ہی تھانہ روات پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم عاشق حسین موقع سے فرار ہو گیا، گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لے کر ایس پی صدر سے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے۔