شجاع آباد میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Published On 01 October,2025 02:59 am

شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد کے علاقے مٹھو بستی کے قریب مبینہ سی سی ڈی پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔

حکام کے مطابق مٹھو بستی کے قریب سی سی ڈی پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھا، روکنے پر 3 مسلح ڈاکوؤں نے سی سی ڈی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی سی ڈی پولیس حکام کے مطابق مرنے والے ڈاکو کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو ڈکیتی، راہزنی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش سول ہسپتال شجاع آباد منتقل کر دی گئی۔

سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔