اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبر پختوانخوا میں ضمنی انتخابات سے قبل ریٹرننگ افسران کی تبدیلی کا معاملہ، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات پر الزامات کی تردید کر دی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بعض عناصر ضمنی انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ضلعی افسران کی بطور ڈی آر او اور آر او تقرری مکمل طور پر قانونی ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تقرریاں الیکشنز ایکٹ 2017ء کے مطابق کی گئیں، پنجاب میں الیکشن کمیشن کے افسران حلقہ بندیوں کے عمل میں مصروف ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے معمول کے مطابق انتظامی بنیادوں پر کیے گئے، تبادلوں کو انتخابی حکمتِ عملی سے جوڑنا بے بنیاد تاثر ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فریقوں سے غیر مصدقہ بیانات سے گریز کی اپیل ہے، انتخابی عمل کو شفاف اور غیرجانبدار بنانے کے لیے تعاون کیا جائے۔