اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی وفد اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ختم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد پیپلز پارٹی کو منانے میں ناکام رہا، پیپلز پارٹی نے ایوان میں علامتی شرکت کا فیصلہ برقرار رکھا۔
پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات تک فیصلہ تبدیل نہ کرنے سے متعلق حکومتی وفد کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پی پی وفد کو بیان بازی کا سلسلہ روکنے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرائی، پی پی اور ن لیگ کے درمیان ملاقات سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوئی۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، اعجازجاکھرانی اور ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ پی پی وفد میں شامل تھے، ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ملاقات میں شریک ہوئے۔