لاہور: (دنیا نیوز) مخصوص شر پسند عناصر سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر بنا کر ملکی سلامتی کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف ہو گئے۔
شرپسند عناصر جعلی سکرین شاٹ کے ذریعے شہر میں شرپسندی پھیلانا چاہتے ہیں جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس لینا چاہئے۔
قارئین اور سامعین جانتے ہیں کہ دنیا نیوز کبھی بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتا اور کسی خبر کو بغیر تصدیق نہ شائع کرتا ہے نہ نشر کرتا ہے بلکہ ادارہ صحافتی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر خبر بڑی ذمہ داری سے اپنے قارئین و سامعین تک پہنچاتا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے کہ قوم میں انتشار پھیلانے والے شرپسندوں کے خلاف باضابطہ کارروائی کرتے ہوئے افواہ ساز فیکٹریوں کا سدباب کرے۔