فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں جاری ہیں، چنیوٹ سمیت فیصل آباد ڈویژن بھر میں 5 فوڈ پوائنٹس سیل کئے گئے جبکہ بھاری مالیت کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔
فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنیوٹ سمیت ڈویژن بھر میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ کاروائیوں کے دوران چنیوٹ سے فیصل آباد روڈ پر واقع ڈیری فارم کو صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری دودھ کی فروخت پر سیل کردیا گیا۔
واجبات کی عدم ادائیگی، لائسنس فیس کی عدم ادائیگی اور بہتر انتظامات نہ ہونے پر ہوٹل اور کریانہ اسٹورسمیت دیگر 4 فوڈ پوائنٹس کو بھی سیل اور بھاری مالیت کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔ کاروائیوں کے دوران 1900 کلو گرام چینی، 6 مکسر مشینیں، 1ہزار کلوگرام تیار شدہ پراڈکٹس قبضہ میں لیکر تلف کردی گئیں۔