کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقے ملیرسکھن سے 3 روز قبل دکان سے چوری کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم سٹیل ٹاون میں چوری کے مو بائل فروخت کر رہا تھا۔ ملزم کی معاونت میں ملوث پولیس کانسٹیبل عبدالقادر بھی دھر لیاگیا۔
ملیر سکھن میں پولیس نے تالے کاٹ کر دکانوں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سعید لاکھو سٹیل ٹاؤن کے علاقے میں چوری کے موبائلز کی فروخت کرتا تھا۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر 100 سے زائد ڈبہ پیک چوری شدہ موبائل فونز برآمدکیے گئے۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ چوری کے موبائل فونز ریپڈ رسپانس فورس میں تعینات پولیس کانسٹیبل عبدالقادر کے گھر میں رکھے تھے۔ چوری کے مال کو رکھنے اور واردات میں معاونت پر پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گرفتارملزم سعید لاکھو کے بھائی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے 16 ستمبر کو دکان کے تالے کاٹ کر 200 سے زائد موبائل فونز اورنقدی چوری کا مقدمہ بھی نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا تھا۔