لاہور: (دنیا نیوز) پنڈ فیروزوالہ گلی سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد بچے کو گلا دبا کر قتل کیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا اور رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ امامیہ کالونی گلی سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی لاش کو دیکھ کر اہل علاقہ موقع پر جمع ہوگئے۔ شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے ڈیڈ باڈی تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال فیروزوالہ منتقل کی تو ڈاکٹر کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کا گلا دبا کر قتل کیا گیا جس کے بعد پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا جبکہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
دنیا نیوز کی خبر نشر ہونے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرتے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا جبکہ وزیراعلی پنجاب کے نوٹس ہونے پر بھی پولیس خاموش تماشائی بنی ھے