کراچی میں درزی اور کچرا چننے والا مروا زیادتی قتل کیس میں ملوث نکلے

Published On 20 September,2020 03:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں درزی اور کچرا چننے والا مروا زیادتی قتل کیس میں ملوث نکلے، ڈی آئی جی شرقی نعمان صدیقی کہتے ہیں ملزمان فیض اور عبداللہ کے ڈی این اے میچ کر گئے، ملزمان نے نشے میں بچی سے جرم کیا، گرفتار نواز نامی شخص کو تفتیش میں بے قصور نکلا۔

کراچی پولیس نے پانچ سالہ مروا زیادتی قتل کیس حل کرلیا، پولیس نے مروا کیس میں بڑی کامیاب کا دعوی کیا۔ کراچی میں ڈی آئی جی ایسٹ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ملزم فیض اور عبداللہ کے ڈی این اے میچ کر گئے، دونوں ملزموں نے نشے کی حالت میں جرم کیا، ملزم فیض درزی جبکہ عبداللہ کچرا چنتا ہے، زیادتی کے دوران بچی انتقال کرگئی۔

ڈی آئی جی نعمان صدیقی نے کہا کہ مروا کی لاش کو کپڑے میں لپٹ کر ٹھکانے لگایا گیا، مروا کے کپڑوں پر ملزمان کے فنگز پرنٹس بھی ملے جبکہ پولیس نے گرفتار نواز نامی شخص کو بے قصور قرار دیا۔

کراچی پولیس کے افسران کا کہنا تھا کہ کمسن بچیوں سے زیادتی کے کیسز کو روکنے کے لیے پولیس اپنا کردار کررہی ہے، معاشرے میں اس طرح کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے عوام پولیس کی مدد کرے۔

مروا زیادتی قتل کیس کو پولیس نے حل تو کرا دیا مگر اب دیکھنا یہ ہوگا کہ انصاف فراہم کرنے والے ادارے ملزمان کو اس جرم کی کیا سزا سناتے ہیں۔
 

Advertisement