کراچی: (دنیا نیوز) عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ قتل کیس میں نامزد دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ ملزمان عدالت سے فارغ ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سٹی کورٹ نے ڈاکٹرماہا شاہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان جنید اور وقاص کی ضمانت مسترد کردی، گزشتہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کیاگیاتھا ۔۔مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد کی مدت میں درج کیا گیا ہے۔
ضمانت مسترد ہونے پر ملزم وقاص اور جنید کمرہ عدالت سے فرار ہوئے۔ سٹی کورٹ کے باہر تفتیشی افسر نے رکشے میں جنید کو پکڑا۔ جنید کے وکلا نے جنید کو فرار کروادیا۔