کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش پانی کے ٹینک سے نکال لی گئی، اہلخانہ نے زیادتی کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
نارتھ کراچی اجمیر نگری تھانے کی حدود گھر کے ٹینک سے بچے کی لاش ملی جس کی شناخت محمد طاسین کے نام سے ہوئی۔ اہلخانہ کے مطابق بچہ گزشتہ روز چار بجے چیز لینے کے لئے نکلا تھا جس کےبعد سے بچہ لاپتہ ہو گیا تاہم بچے کی لاش ہمارے گھر سے چار گلیاں چھوڑ کر ایک گھر کے پانی کے ٹینک سے ملی۔
پانی کے اس ٹینک سے اظہار نامی بچے کی لاش بھی نکالی جا چکی ہے۔ اہلخانہ نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ بچے کے ساتھ پہلے زیادتی کی گئی ہو تاہم لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تفتیش کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے دکان میں موجود کھلے پانی کے ٹینک پر کئی سوالات کھڑے کر دیئے۔