فیصل آباد: پولیو قطرے پلانے سے انکار، ٹیم سے ہاتھا پائی، شہری کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد: پولیو قطرے پلانے سے انکار، ٹیم سے ہاتھا پائی، شہری کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد میں تھانہ سٹی سمندری کے علاقے سٹی ٹاوّن کے رہائشی صہیب کے گھرپولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے کیلئے پہنچی تو شہری نے پولیو ٹیم کے ساتھ ہاتھاپائی کی۔۔ اور بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

پولیس نے پولیو ٹیم انچارج عظمی صدیق کی مدعیت میں شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹی سمندری کے علاقے میں ہی پولیو ٹیم کے ساتھ مزاحمت کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کا کہنا ہے کہ مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔