کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لٹیرے بے لگام ہوگئے، گلشن حدید میں لوٹ مار کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کا ڈاکوؤں نے تعاقب کرتے ہوئے گھر کے قریب واردات کی کوشش کی مزاحمت پرملزمان شہری سے لڑائی جھگڑا کرتے رہے ہیں۔
ڈکیتی میں ناکامی پر لٹیروں نے فائرنگ کردی، جس سے شہری زخمی ہوگیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔