قصور: (روزنامہ دنیا) پولیس تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر خاوند نے تیز دھار آلہ سے ذبح کر دیا۔
گلی چکی والی محمد نگر رسول پورہ کی رہائشی خاتون ثانیہ بی بی کی شادی تقر یبا 2 سال قبل اوکاڑہ کے رہائشی چاند سے ہوئی تھی، مگر گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبر داشتہ ہو کر ثانیہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دا ئر کر رکھا تھا۔
وقوعہ کے روز اس کا خاوند چاند اسے منانے کے لیے آیا، اس نے گھر کے ایک کمرے میں منانے کے بہانے لے جا کر تیز دھار آلہ سے ذبح کر دیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔