کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں تاجر کے اغوا میں ایس آئی یو صدر کی پولیس ملوث نکلی، تاجر کو اغوا کرنے والے انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گزشتہ رات کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے قریب فیملی کے ساتھ تقریب میں جانے والے تاجر کو مبینہ طور پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے اغوا کرلیا۔ مغوی تاجر الماس کے مطابق انسپکٹر ملک اشرف اعوان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اہلیہ سے سات لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔
مددگار ون فائیو کو کال کی گئی جو مدد کو پہنچی اور انسپکٹر اشرف اعوان کو گرفتار کر لیا۔ انسپکٹر اشرف، پولیس پارٹی کیخلاف اغوا اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔