شیخوپورہ: ملنگ نے خاتون سمیت ساتھیوں کو قتل کر کے لاشیں نہر میں پھینک دیں

Published On 30 September,2020 05:13 pm

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں نشے میں دھت ملنگ نے خاتون سمیت چار ساتھیوں کو قتل کر کے تین لاشیں نہر میں پھینک دیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکر لیا۔

شرقپور روڈ پر واقع دربار میں ملنگ بھنگ پی کر آپس میں جھگڑ پڑے۔ اس دوران ملنگ ناصر نے لوہے کی راڈ سے دیگر چار ساتھیوں کو قتل کردیا۔ بھکھی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے تین لاشیں نہر میں بہا دیں۔ پولیس نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے لاشیں نکال کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں۔
 

Advertisement