اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد پولیس نے صدر زون کے مخلتف علاقوں میں کارروائی کرکے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے والے دو غیر ملکیوں سمیت سات بڑے ڈیلر گرفتار کرکے 21 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔
اسلام آباد پولیس نے صدر زون کے مخلتف علاقوں میں کارروائی کر کے منشیات کے 7 بڑے ڈیلرز گرفتار کر لیے اور ان کے قبضے سے 21 کلوگرام ہیروئن، 50 گرام آئس اور 81 نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔ گرفتار افراد میں دو خواتین، پانچ مرد شامل شامل ہیں جن میں سے ایک مرد اور عورت غیر ملکی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے نام شمیم اختر، روزیٹا ٹوانبو، نعمان خان، عمار عثمان، عدیل، کریم خان، فلیکس بینڈ شامل ہیں۔ ملزمان تعلیمی اداروں میں طلبا کو بھی منشیات سپلائی کرتے تھے، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔