خیبر: پولیس کا چھاپہ، دہشت گردی کے غرض سے چھپایا گیا اسلحہ برآمد

Published On 02 October,2020 04:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پولیس نے دہشت گردی کے غرض سے علاقہ جبہ ازغو کندہ میں چھپایا ہوا بڑا اسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انٹیلی جنس بیس پر کاروائی کی گئی جس پر خیبر پولیس نے مختلف علاقوں میں خفیہ آپریشن شروع کئے جس میں کامیابی ملی، اسلحہ کی بڑی کیمپ برآمد ہوئی۔

راکٹ لانچرز کارتوس دس عدد ماٹر گولے تین عدد ڈائن میسٹ بیس عدد بارہ پائنٹ سوئن، 21 عدد ماٹر فیوز تین عدد ڈنگرے کارتوس کالا کوف کارتوس مکس کارتوس 303 ،65 تیس بور ٹی ٹی 89 شامل ہیں۔

ان کا کہنا نھا کہ ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کیا جائے گا خیبر پولیس کی سماج ردشمن عناصر کے خلاف آپریشن کا سلسہ جاری رہیگا
 

Advertisement