پسرور: بیوی نے بھائیوں اور ماں کیساتھ ملکر شوہر کو زہر دے کر مار ڈالا

Published On 08 October,2020 09:36 pm

پسرور: (دنیا نیوز) بیوی نے بھائیوں اور ماں کے ساتھ مل کر شوہر کو زہر دے کر مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے نواح منیالہ میں رقم کی واپسی کے تقاضے پر بیوی نے 2 بھائیوں اور ماں کیساتھ مل کر 36سالہ شوہر وحید کو زہر دیا۔ زہر دینے کے بعد تشویش ناک حالت میں 36 سالہ وحید کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مقتول چار بچوں کاباپ تھا۔

پولیس تھانہ پھلورہ نے مقتول کی بہن کی درخواست پرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement