کراچی میں ٹریفک اہلکار سے جھگڑنے واالا کار سوار گرفتار کرلیا گیا

Published On 08 October,2020 11:42 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک اہلکار سے جھگڑنے واالا کار سوار گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے روکنے پر بدتمیزی کی، گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس پر اہلکار دروازے پر لٹک گیا، کچھ دور جانے پر ٹریفک پولیس اور شہریوں نے پکڑ لیا۔

واقعہ گلبرگ چورنگی کے قریب پیش آیا، موبائل فوٹیج میں پولیس اہلکار کو سفید رنگ کی کار کو روکتے دیکھا جاسکتا ہے، شہری نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو اہلکار گاڑی پر لٹک کر شہری کو روکتا رہا جبکہ ملزم اویس نے اہلکار کی جان کو خطرے میں ڈال کر گاڑی بھگا دی، تاہم ملزم کو کچھ دور جانے کے بعد شہریوں کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔

 

Advertisement