کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے جامعہ کراچی میں طالبعلموں کو ہراساں کرنے کے کیس میں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ۔ عدالت نے ملزموں کو فی کس 20 ہزار روپے جمع کرانے کا حکم دیا۔۔
کراچی یونیورسٹی میں طالبعلموں کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس کی جانب سے چھ ملزموں کو عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے فیضان، حماد علی، زوار، عبدالرحمان، عمیر اور ذاکر کی ضمانت منظور کرلی۔ ملزموں کو فی کس 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر نہیں بنتی، ہاسٹلز رات 7 بجے بند ہو جاتے ہیں۔ ملزم کی عمریں بھی کم ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔