لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ٹریفک کسٹم نے غیر ملکی گھڑیوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ بیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 63 گھڑیاں گوجرانوالہ کے رہائشی سے برآمدگی کے بعد ضبط کر لیں۔
ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ کے مطابق بیرون ملک سے غیر ملکی مختلف برانڈ کی قیمتی اور نایاب 63 گھڑیوں کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔ مسافر امتیاز علی گوجرانوالہ کا رہائشی دبئی سے لاہور پہنچا مسافر کو شک پڑنے پر روکا گیا تو مسافر کی جیبوں سمیت سامان سے قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئیں۔
غیر ملکی نایاب قیمتی گھڑیوں میں راڈو، ڈائاسٹر فلورنس 50عدد، ٹی ایسوایٹ 13 عدد تمام سوئٹزرلینڈ کی بنائی گئی بتائی جارہی ہیں، مسافر پی آئی اے کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 204سے لاہور پہنچا۔ گھڑیوں کی مالیت تقریبا 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔
مسافر کافی عرصہ سے قیمتی گھڑیوں کی سمگلنگ میں لاکھوں روپے کما رہا تھا، لاہور سمیت ملک میں موجود بڑی گھڑی ساز ڈیلر اس سے خریدتے تھے۔