کراچی: گلشن اقبال لیبر اسکوائر پر اسلحے کے زور پر رکشہ چھیننے والے میاں بیوی گرفتار

Published On 20 October,2020 12:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال لیبر اسکوائر پر اسلحے کے زور پر رکشہ چھیننے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس نے رکشہ چھیننے کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں عابدہ نیاز علی اور نیاز علی شامل ہیں۔ ملزمان نے ملیر15سے گبول ٹاؤن جانے کیلئے رکشہ بک کروایا۔ لیبر اسکوئر گلشن اقبال پراسلحے کے زور پر رکشہ چھننے کی کوشش کی۔ قریب موجود پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران دونوں کو گرفتار کیا۔

ملزمان نے چھینے گئے رکشوں میں شہر بھر میں منشیات سپلائی کا انکشاف کیا ہے۔ منشیات رکشے میں ڈال کر خاتون کی مدد سے سپلائی کی جاتی تھی۔ ملزمان کے قبضے سے غیر ملکی ساختہ 30 بور پستول برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ڈیڑھ کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس بھی تحویل میں لے لی۔