کراچی: کورنگی کبڈی گراونڈ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

Published On 28 October,2020 01:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی کبڈی گراونڈ کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

کورنگی کبڈی گراؤنڈ میں پولیس کا ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔

پولیس کے مطابق ڈکیت شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر رہے تھے۔ لٹنے والے شہری نے بھی ڈاکو کی شناخت کرلی۔ ڈاکو کے قبضے سے پستول اور موبائل فون برآمد کیا گیا تاہم ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔