لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ دونوں کو قتل کر کے لاشیں صندوقوں میں بند کر دی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں قتل کا واقعہ 7 روز قبل پیش آیا۔ محلے داروں نے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ مرنے والوں کی شناخت شہزاد اور شیر خان کے نام سے ہوئی۔
شیر خان نامی شخص شہزاد کے پاس بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔ پولیس نے شہزاد کے بھائی یاسین کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
ایف آئی آر میں ظفر حسین ، جنید اور شکیل احمد کو نامزدکیا گیا ہے۔ ورثا کا کہنا ہے کہ شہزاد کی کچھ لوگوں کے ساتھ دشمنی تھی۔ انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔