فیروز والا: لوٹ مار کے دوران شہریوں نے ڈاکو کو ہلاک کر دیا، دو فرار

Published On 02 November,2020 08:20 pm

فیروز والا: (دنیا نیوز) ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران شہریوں نے ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ ونڈالہ دیال شاہ بیکری پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کی زد میں آ کر ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے ڈاکو کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی۔
 

Advertisement