لاہور: (روزنامہ دنیا) پی آئی اے پائلٹس کی تنخواہوں میں کمی کے معاملہ پر جاری بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی اے نے غلط بیانی کرنے پر مذکورہ کپتان کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ایک کپتان کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 44 فیصد کٹوتی کردی ہے، کسی ملازم کی تنخواہ میں کمی نہیں کی۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ہوابازوں کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور الاؤنسز کے نرخوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔