پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان

Published On 23 October,2020 04:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے متبادل ذرائع سے برطانیہ اور فرانس سے پاکستان کیلئے آپریشن کا اعلان کردیا۔۔نئے یورپی جہازوں کے ساتھ 30 اکتوبر سے برطانیہ اور فرانس سے پروازیں آپریٹ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے لندن، لاہور سے لندن، اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پروازیں براہ راست چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے پیرس سے بھی اسلام آباد اور لاہور کیلئے براہ راست پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

پی آئی اے کا فرانس کا جی ایس اے خصوصی چارٹرڈ پروازوں سے مسافروں کو وطن پہنچائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہائی فلائی کو لاہور اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دیدی۔

سی اے اے نے 30اکتوبر سے29جنوری2021تک کی لینڈنگ کی اجازت دی ہے۔ پی آئی اے نے سی اے اے کو چارٹرڈ پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی۔

سی اے اے کے مطابق چارٹرڈ پروازیں حکومت کی وضح کردہ ایس او پیز رپر مکمل عمل درآمد کریں گی۔ پی آئی اے ہائی فلائی چارٹرڈ پروازوں سے مسافروں کو برطانیہ، فرانس سے پاکستان پہنچائے گی۔