ملک بھرمیں بارشوں کے باوجود پی آئی اے کا فضائی آپریشن جاری ہے، ترجمان

Published On 26 August,2020 01:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں جاری بارشوں کے دوران پی آئی اے کا فضائی آپریشن جاری ہے، قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا کہ زیادہ تر پروازیں اپنے فلائٹ شیڈول کے مطابق آپریٹ کررہی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملک بھر میں بارش کی صورتحال کے دوران زیادہ تر پروازیں اپنے فلائٹ شیڈول کے مطابق آپریٹ کر رہی ہیں۔ اسلام آباد سے گلگت کی دو پروازیں موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دی گئیں تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 451 تاخیر سے روانہ ہوئی تھی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 9246 دمام، اسلام آباد تاخیر کا شکار ہے۔ پرواز رات 8 بجے مقامی وقت کے مطابق روانہ ہو گی۔