کراچی: (دنیا نیوز) سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کے انشورنس کمپنی کے ساتھ مذاکرات کامیاب، اس سے قبل تمام لواحقین کو پچاس لاکھ روپے ادا کئے جانے تھے۔
انشورنس کی رقم میں اضافہ پی آئی اے کے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی جانب سے انھیں خصوصی ہدایات دی گئی تھیں۔
اب تمام مسافروں کے قانونی ورثا کو ایک کروڑ روپے فی مسافر انشورنس کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔ اس سے قبل پی آئی اے دس لاکھ روپے فی مسافر جنازے اور تدفین کے زمرے میں پہلے ہی ادا کر چکی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق بڑھائی گئی انشورنس رقم پہلے سے ادا کی گئی رقم کے علاوہ ہے۔ اس سلسلے میں کام مکمل کر لیا ہے اور اب قانونی ورثا کی جانب سے جانشینی سرٹیفیکیٹ کا انتظار ہے۔ اس سلسلے میں ورثا کو خطوط ارسال کئے جا رہے ہیں۔