قومی ایئرلائنز کے بعد سول ایوی ایشن کوبھی جھٹکا،عالمی ہوابازی میں ایک درجہ تنزلی

Last Updated On 16 July,2020 01:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امریکا نے عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجے تنزلی کر دی۔ امریکی ایوی ایشن ادارے نے سول ایوی ایشن پاکستان کو کیٹگری ٹو ریٹنگ میں ڈال دیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق سول ایوی ایشن پاکستان کے معیار طے کردہ اصولوں کے مطابق نہیں ہیں۔ آئی سی اے او ایوی ایشن سے متعلق اقوام متحدہ کے زیر ماتحت ٹیکنیکل ایجنسی ہے۔

اس کی کیٹگری ون میں شامل ممالک کی ایوی ایشنز عالمی قواعد وضوابط کے مطابق ہوتی ہیں۔ کیٹگری ٹو میں شامل ممالک کو امریکا میں نئی خدمات شروع کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ امریکا اور پاکستان کےدرمیان تاحال کوئی شیڈول پروازیں نہیں چل رہیں۔
 

Advertisement