لندن: (دنیا نیوز) برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے رابطہ کیا ہے اور پی آئی اے میں جاری اصلاحات اور تازہ صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے کے معاملے پر فرنٹ فٹ پر ہیں۔ انکی قیادت میں ادارہ میں واضح تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
Good to speak @sayedzbukhari, reassuring to know that @ImranKhanPTI is on the front foot and dealing with the #PIA issue head on, using his leadership to do a root and branch clear out of unacceptable poor practice to ensure aviation and passenger safety #Pakistan
— Naz Shah MP (@NazShahBfd) July 3, 2020
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ناقص کارکردگی پر سمجھوتہ کرنے کی بجائے ایوی ایشن اور مسافروں کیلئے " سیفٹی فرسٹ" کو اپنایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں مثبت سوچ اپنانے پر شکر گزار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دباؤ کی پروا کئے بغیر پی آئی اے کے معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔ پائلٹس کے لائسنسز سے متعلق تحقیقات لیکس نہیں کی گئیں۔
Always a pleasure @NazShahBfd, thankyou for always sticking up for.
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) July 4, 2020
Our PM is playing on front foot on #PIA issues regardless of pressures.
The pilots probe wasnt a leak,it was something he wanted corrected to ensure aviation safety for our ppl as any responsible leader must https://t.co/lg02lMsMmG
زلفی بخاری کا مزید کہنا تھ اکہ وزیراعظم صرف ایوی ایشن کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ کسی بھی ذمہ دار لیڈر کی طرح صرف مسافروں کی حفاظت وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔