262 مشتبہ اور جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کی فہرست جاری، 141 گراونڈ

Last Updated On 27 June,2020 06:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت ہوا بازی نے 262 مشتبہ اور جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کی فہرست جاری کر دی، پالپا کے عہدیداران بھی لسٹ میں شامل ہیں۔ پی آئی اے نے مشتبہ لائسنس کے حامل 141 پائلٹس گراونڈ کر دیئے۔

تمام ائیر لائن کے اوسطا ایک تہائی ہوا باز مشتبہ لائسنس کے حامل نکلے، جن میں پی آئی اے کے 141، ائیر بلیو کے 9 اور سرین ائیر کے 10 پائلٹس شامل ہیں۔ فہرست سامنے آنے کے بعد پی آئی اے نے فوری طور پر مشتبہ لائسنس کے حامل 141 پائلٹس گراونڈ کر دیئے۔

ترجمان کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے وزارت ہوا بازی کو مطلع بھی کر دیا۔ فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیداران اور ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادر کے نام کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ پی آئی اے کی ڈیڑھ سال قبل انکوائری میں سامنے آنے والے 17 پائلٹس بھی فہرست میں شامل ہیں۔

ادھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کچھ لابیز پی آئی اے کا یورپ اور شمالی امریکہ کا آپریشن بند کروانے کیلئے سرگرم ہیں جس کے لئے سی ای او پی آئی اے نے امریکی سفیر پال جونز سمیت تمام سفیروں کو خط لکھ کر پی آئی اے کے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔
 

Advertisement