طیارہ حادثہ: مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف کارروائی کیلئے فہرست طلب

Last Updated On 25 June,2020 02:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ آنے کے بعد پی آئی اے کا بڑا فیصلہ، سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے مبینہ جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی جی سول ایوی ایشن سے پائلٹس کی فہرست مانگ لی۔

پی آئی اے کے سی ای او کی جانب سے گذشتہ دو روز کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کو دو خط لکھے گئے۔ ایئر مارشل ارشد ملک نے خط میں کہا کہ فوری طور پر جعلی لائسنس کے حامل کپتانوں کی لسٹ فراہم کی جائے، قواعد کے تحت کپتانوں کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے گا، جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کو جہاز اڑانے نہیں دیں گے۔ ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنس والے پائلٹس فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہیں۔

ادھر چیف جسٹس پاکستان نے پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی سول ایوی ایشن سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا سول ایوی ایشن پیسے لے کر پائلٹ کو لائسنس جاری کرتی ہے، ایسے لگتا ہے جیسے پائلٹ چلتا ہوا میزائل اڑا رہے ہوں، وہ میزائل جو کہیں بھی جا کر مرضی سے پھٹ جائے،

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ بتایا گیا 15 سال پرانے جہاز میں نقص نہیں، ملبہ پائلٹ اور سول ایوی ایشن پر ڈالا گیا، لگتا ہے ڈی جی سول ای ایشن کو بلانا پڑے گا۔
 

Advertisement